داتا گنج بخش ٹائون کے شعبہ پلاننگ اور انفورسمنٹ کے درمیان سرد جنگ

Lahore

Lahore

لاہور (قمر عباس نقوی) داتا گنج بخش ٹائون کے شعبہ پلاننگ اور انفورسمنٹ کے درمیان سرد جنگ، غیر قانونی اور نقشہ منظوری کے بغیر سینکڑوں کی تعداد میں کمرشل اور گھریلو عمارتیں تعمیر ،ضلعی انتظامیہ کو کروڑوں روپے کے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹی او آر شہزاد قریشی کی مجرمانہ خاموشی کے ساتھ ساتھ کاروائی نہ کرنے کی منصوبہ بندی پر قائم۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آئے روز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرنے کی خاطر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں تاکہ شہر میں نقشہ منظوری اور بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والے کمرشل اور گھریلو عمارات کے مالکان کو روکا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جبکہ داتا گنج بخش ٹائون کے شعبہ ٹائون پلاننگ کی طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کمرشل اور گھریلو عمارات کے حوالے سے سروے کرتے ہوئے 400سو سے ذائد عمارات کی لسٹ تیار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں عمارات کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے شعبہ ٹی او آر کو ٹی ایم او کی طرف سے لسٹ فراہم کی گئی ہے جس میں بہت ساری کمرشل پلازے اور گھریلو بلڈنگ کی مسماری اور سربمہر کرنے کے لئے کہا گہا جس پر ٹی او آر شہزاد قریشی اور انفورسمنٹ سٹاف نے کاروائی کرنے کی بجائے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اور میں نہ مان ں کی منصوبہ بندی اختیار کئے ہوئے ہیں شعبہ ٹائون پلاننگ کی طرف سے جن کمرشل پلازوں کو مسمار کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سے شمس الیکٹرونکس ہال روڈ ،فیاض سنٹر 3منزلہ پلازہ انار کلی ،15اے ہال روڈ ،کمرشل پلازہ سردار چپل چوک ، کمرشل پلازہ کوکب سڑیٹ نزد حسن شاہ آرا بلال گنج لاہور،3منزلہ پلازہ ہال روڈ ،حسن سنٹر عقب رحمانیہ یونانی دوا خانہ سرکل روڈ بھاٹی چوک ،4منزلہ کمرشل بلڈنگ پھل منڈی ،امین ابراہیم مسجد کے سامنے مجید نظامی والی گلی کے آخر میں تعمیر شدہ فلیٹس ،کمرشل بلڈنگ مزنگ اڈا کنک منڈی ،ٹیمپل روڈ کمرشل بلڈنگ ،کمرشل پلازہ متصل خان پلازہ انار کلی اسی طرح کثیر تعداد میں بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری ہونے کے باوجود انفورسمنٹ شعبہ کاروائی کرنے سے گریزا ں ہیں جس سے ضلعی انتظامیہ کو کروڑوں روپے کا مالی خسارہ پہچایا جا رہا ہے۔

زرائع نے بتایا کہ ٹی او آر شہزاد قر یشی اور اس کے ماتحت عملہ کی طرف سے ٹائون کی حدود میں قائم غیر قانونی کمرشل اور گھریلو عمارتوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان سے مال بنایا جا رہا ہے جس پر کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

موقف
لاہور(اپنے نمائندے )داتا گنج بخش ٹائون کے ٹی او آر شہزاد قریشی نے الشرق کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بتائی ہوئی غیر قانونی کمرشل پلازوں کی تعداد کم ہے اس سے زیادہ ہیں میں ان کے خلاف تھوڑا سا بھی کام نہیں کیا اور نہ ہی کروں گا۔