محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی محلہ لوہاراں سمیت شہر کے مختلف علاقے گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی محلہ لوہاراں سمیت شہر کے مختلف علاقے گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکینوں کو دشواری کا سامنا شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

گزشتہ دو دن سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے پانی کی قلت کے باعث لوگ چھ سو روپے فی ٹینکر اورڈیڑھ سو روپے فی پانی کا ڈرم خریدنے پر مجبور ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث خواتین، بچوں خصوصا نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث گنپت رائے روڈ، محلہ لوہاراں، محلہ قصاباں، جناح روڈ، مسجد روڈ، سمیت شہر کے کئی علاقے گزشتہ دو دنوں سے پانی کی بوند بوند سے محروم ہیں پانی نہ ہونے کے باعث شہری ہاتھوں میں گیلن، بالٹیاں لیکر پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکس ای این سے جب میڈیا نے ٹیلیفونک رابطہ کرنے کی کوشش تو ایکس ای این پبلک ہیلتھ نے کال اٹینڈ کرنا ہی مناسب نئی سمجھا جو ایکس ای این پبلک ہیلتھ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔