محکمہ ریونیو کروڑ میں کرپشن کا راج۔ تحصیل آفس میں رشوت کا دور دورہ
Posted on February 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : محکمہ ریونیو کروڑ میں کرپشن کا راج۔ تحصیل آفس میں رشوت کا دور دورہ۔ انتقال بغیر رشوت کے پاس نہیں کی جاتی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر مال، کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او لیہ سے احلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ریونیو کروڑ میں نائب تحصیلدار اور پٹواریوں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
انتقالات کیلئے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص میرٹ پر کام کروانے آئے تو طرح طرح کے اعتراضات لگا کر انہیں چکر لگوائے جاتے ہیں اور سائل تھک ہار کر رشوت دینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ کروڑ لعل عیسن کے عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com