محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام ادارہ پاک مکتب کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب

جھنگ : محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام ادارہ پاک مکتب کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سوشل ویلفیئر کمپلیکس میںمنعقد ہوئی جس میں ادارہ پاک مکتب کے طلبہ و طالبات میں پوزیشن حاصل کرنے والوںمیں انعامات تقسیم کیئے گئے جس کی صدارت مہمان خصوصی بیگم شیخ محمد اکرم سرپرست اعلیٰ ادارہ ترقی خواتین جھنگ نے کی۔

تقریب میں اٹھائیس طلبہ و طالبات جو کہ اول ،دوم ،سوئم آئے تھے میں انعامات تقسیم کیے گئے پروگرام میں بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو ،فینسی ڈریس شو اور ہیر رانجھا کے سکرپٹ بھی پیش کیے محترمہ بیگم شیخ محمد اکرم نے اپنے خطاب میں پاک مکتب کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اوراپنے بھر پورتعاون اور مالی معاونت کی یقین دہانی کروائی اورکہاکہ وہ آئندہ بھی اپنی مکمل معاونت و مشاورت جاری رکھیں گی۔

انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دی تاکہ آئندہ سال ان کے بچے بھی انعامات لینے والے بچوں میں شامل ہو سکیں اورملک وملت کا نام روشن کر سکیں بیگم عابدہ بشیر نے بتایاکہ پاک مکتب جس جگہ پر موجود ہے وہاں کی آبادی غریب لوگوں پر مشتمل ہے اوربغیر مالی معاونت کے یہ ادارہ چلانا ممکن نہ تھا بیگم شیخ محمد اکرم نے ایک شفیق ماں کا کر دار ادا کیا ہے اوران بچوں کی سرپرستی کی ہے محکمہ شوشل ویلفیئرسے ڈی او اظہر عباس عادل نے تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس ادارہ کو انشاء اللہ اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے اور ایڈوائزی کمیٹی کے مشورہ سے درپیش مسائل کو حل کریں گے تقریب میں ایڈوائزی کمیٹی کے ممبر ملک خالد صاحب بچوں کے والدین نے شرکت کی اور اپنے بچوں کو پر فارم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔