کراچی (جیوڈیسک) محکمہ پولیس کی جانب سے عام شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی سطح پر کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کھلی کچہریوں میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، متعلقہ زون کے ڈی آئی جی ، ضلعی ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیز شرکت کریں گے، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے عام شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی سطح پر کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا مطابق پہلے مرحلے میں کھلی کچہریاں ان تھانوں کی حدود میں لگائی جائیں گی جہاں ٹارگٹ کلنگ ، قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی شرح زیادہ ہے یا پھر ان تھانوں کی حدود میں علاقوں میں منشیات کے اڈے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں، کھلی کچہریاں لگانے کا ایک مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اورامن و امان کی صورتحال کو بنانا ہے۔