تمام محکمے دوران برسات عوامی سہولت کی فراہمی رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ۔

برساتی نالوں اور ضلع کورنگی کی حدود میں نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی اور دوران برسات ضلع کورنگی کے چاروں زونز میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال اور برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لئے مشنری اور عملے کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں رین ایمرجنسی الرٹ کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا قبل ازیں رین ایمرجنسی ہنگامی پلان کے معائنہ کے لئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے متعلقہ محکموں کوہدایت کی کہ دوران برسات عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت ترتیب دیئے گئے۔

رین ایمرجنسی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ فوری ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے چاروں زونز کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات علاقائی سطح پر عوام کو بلا تعطل بلدیاتی انتظامات کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال رکھا جائے شکایات کے بروقت ازالے کے لئے خصوصی گینگ تعینات کیا جائے۔

انہوں نے تمام محکماجاتی افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات عوامی سہولت کی بلا تعطل فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے،عوامی خدمات نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ انجام دیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی