لاہور(جیوڈیسک) شعبہ تعلقات عامہ پنجاب کی ویب سائیٹ ہیک کر لی گئی، کتنی بار ہیک کریں اس کو محفوظ بنا لو، ہیکرز نے پیغام چھوڑ دیا۔ شعبہ تعلقات عامہ پنجاب کی سائیٹ سے پنجاب کے وزیر اعلی ،وزرا اور دیگر سرکاری مصروفیات کی پریس ریلیز جاری کی جاتی ہیں لیکن آج اس سائیٹ کو پاک سائیبر ایکسپرٹس کے عمی گروپ کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔
اور دلچسپ جملے لکھ دئیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ میں ایک جملہ “کمال کرتے ہو پانڈے جی” واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی جی پی آر کی ویب سائیٹ چند ہفتے قبل بھی ہیک کی گئی تھی جس پر طنز کرتے ہوئے ہیکرز نے لکھا ہے کہ یار کمال کرتے ہو کتنے بار ہیک کرنا پڑے گا اس کو محفوظ بنا لو۔