کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ محکمہ میں جعلی ڈگریوں کے حامل افراد مسلط ہیں، اِسے تشویش ناک انکشاف کہا جائے یا پھر اپنے محکمہ کی ناکامی کا اعتراف کہ سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ صوبے میں بڑی تعداد میں مختیار کار ، سب رجسٹرار اور تپے دار جعلی ڈگریوں والے ہیں۔کراچی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ضلعی ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران مخدوم جمیل الزماں کا کہنا تھا کہ محکمہ ریونیو کے تمام افسران کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ زمینوں پرقبضے اس وقت ختم ہو سکتے ہیں جب ایماندار اور پڑھے لکھے افسران کو سامنے لایا جائے گا، جعلی ڈگری والوں سے کیسے بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے ؟ سندھ کے وزیر ریونیو نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی اور غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے لئے آپریشن بھی کرائے جائیں گے۔