وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریلوے کو ماضی میں تباہ کر کے رکھ دیا گیا تھا۔ موجودہ وزیر ریلوے محکمے کے معاملات درست کرنے کیلئے انقلابی اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ریلوے کے مابین مختلف امور کیلئے کمیٹی طے کر دی ہے۔
شاہدرہ سے رائے ونڈ تک میٹرو ٹرین منصوبہ کیلئے حتمی سفارشات تیارکی جائیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی تنظیم نو کر رہے ہیں، 110 دن میں ریلوے کو 2 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ دو مرتبہ ریلوے کرائے کم کئے آئندہ چند دنوں میں کرایوں میں مزید کمی کریں گے۔ محکمے کو درست کرنے کیلئے وزیر ریلوے کے اقدامات انقلابی ہیں، شہباز شریف