محکمے میں بالائی سطح پر کرپشن ختم کر دی ہے: سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محکمے میں بالائی سطح پر کرپشن ختم کر دی ہے۔ کرپٹ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب میں ریلوے سے متعلق معاملات کی سرگرم پیروی کا اہتمام کیا ہے۔ بزنس ٹرین اور رائل پام کلب کے معاملات میں اوپر سے نیچے تک کرپشن شامل تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیر ریلوے غلام بلور کا مسئلہ سیاسی مفادات تھے۔ اعتزاز احسن کو محض بھاری فیس کیلئے چوروں کی وکالت نہیں کرنی چاہیے۔