بدین (عمران عباس) محکمہ وائلڈ لائف نے ساحلی علاقوں میں کارروائی کر کے نایاب آبی پرندوں کا شکار کرنے والے شکاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے شکار کئے گئے آبی پرندے برآمد کر لئے۔
محکمہ وائلڈ لائف بدین کے گیم انسپکٹر اعجاز نوندانی کے مطابق ملزم نرڑی جھیل پہ جال لگا کر آبی پرندوں کا شکار کر رہا تھا کہ اطلاع ملنے پہ چھاپہ مارکر جال اٹھارہ آبی پرندے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔