کروڑ لعل عیسن کی خبریں 23/2/2015

Faiz ul Hassan

Faiz ul Hassan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایم پے اے لیہ چوہدری محمد اشفاق نیایس ڈی او ٹی ایم اے کروڑ ذکاء اللہ کو تبدیل کروا کر لیہ میں تعینات کروا دیا۔ ٹی او این ( ایکسئن ) کی سیٹ پر کام کریں گے۔ جبکہ کے ٹی او ایم این سید فیاض شاہ کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ اسی طرح کروڑ میں اعجاز ملغانی کو ذکاء اللہ کی جگہ ای ٹی او ( ایس ڈی او ) لگائے جانے کا امکان۔ احکامات چوہدری محمد اشاق ایم پی اے کی درخواست پر سیکریٹری بلدیات لاہور میاں محسن رشید نے جاری کیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انسانیت کا قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔ مقابلے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ فیض الحسن ۔
دہشتگردوں کی جانب سے عبادت گاہوں پر حملے ملک میں ایک بار پھر مذہبی فساد پھیلانے کیلئے کیئے جا رہے ہیں۔ پشاور ، شکارپور ، روالپنڈی میں عبادت گاہوں اور لاہور میں پولیس لائن پر حملوں میں اسلام دشمن قوتیں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایٹمی ملک پاکستان یہود و ہنود کی آنکھ میں چبھتا ہے جس کے باعث بھارت ، اسرائیل ، امریکہ پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں سے ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر پوری قوم کو مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم ایس کروڑ انتہائی محنتی اور ایماندار انسان ہیں۔ ان کی تعیناتی سے ہسپتال کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور ہسپتال میں مریضوں کے علاج اور ٹیسٹوں کیلئے مشینری میسر آئی اور ان کے مشورہ پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے 5 کروڑ روپے سے ایمرجنسی وارڈ اور آپریشن تھیٹر بنوایا۔ جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار التقوٰی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک اسماعیل کھوکھر ، سابق صدر انجمن تاجران شیخ نذیر حسین ، شیخ صفدر حسین ، بائو امجد باجوہ ، ملک ظہور سواگ ، زاہد محمود عارفی ، عبدالحمید گھلو ، رفیق خان پٹھان، رانا طارق و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نہایت محنتی اور ایماندار شخص ہیں۔ جن کی تعیناتی سے ہسپتال کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ ان کے خلاف مخصوص لوگوں کی جانب سے آئے روز من گھڑت اور بے بنیاد خبریں کروانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔