زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7.28 ارب ڈالر رہ گئے: اسٹیٹ بینک
Posted on January 5, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
State Bank
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے میں 17 کروڑ ڈالر بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیاں کی گئیں۔
مرکزی بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی ذخائر 18 کروڑ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com