کراچی (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 15 کروڑ ڈالرز سے زائد کم ہو گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔
اسٹیٹ کے مطابق 20 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر15کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 19 ارب 90 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کمی سے 13 ارب 94کروڑ 16 لاکھ ڈالرز رہ گئے تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 96 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔