ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے اور بلوچ ہونا چاہئے۔ امیر پٹی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ اقبال چاند و دیگر نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا تعلق بلوچستان سے ہونا چاہئے۔

بلوچستان کے عوام میں موجود احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ڈپٹی چیئرمین کا بلوچ ہونا ضروری ہے ۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورے کے موقع پر وطن عزیز کو قوم کی مدد سے دہشتگردوں سے نجات دلانے کے آرمی چیف کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ دہشتگردی سے نجات کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور اسے اپنی افواج اور آرمی چیف کے عزم و حوصلے پر مکمل اعتماد ہے۔