ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ کورنگی آصف جان صدیقی کا کورنگی زون بلال کالونی صفائی ستھرائی کاجائزہ

Asif Jan Siddique And Majid Reza Gori Visit Korangi

Asif Jan Siddique And Majid Reza Gori Visit Korangi

کراچی: ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کے ہمراہ کورنگی زون بلال کالونی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسن میمن، کورنگی محمد مبین صدیقی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل روزآنہ کی بنیادوں پر رکھا جائے۔

صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے نے موقع پر موجودافسران وعملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں۔

تمام علاقوں میں موجود پارکوں، مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرا کنڈیوں کے علاوہ کچرا جمع ہو ان تمام مقامات اور کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں۔

پاکستان ٹینری ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھر پور تعا ون کی یقین دہانی کرائی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سے قبل علاقوں کے دورے کئے جائیں اور ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے جو مون سون کی بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں ان تمام علاقوں کے نالوں کی صفائی کے کام کاآغاز کیا جائے تاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران پریشانی سے بچا جاسکے ۔