ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ، ناصر اسپورٹس ینگ آزاد کو شکست دیکر سیمی فائنل پہنچ گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں کورنگی کے نوجوانوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم ناصر اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر مضبوط حریف ینگ آزاد فٹ بال کلب کو 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوران میچ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا بھر پور کوشش کے باوجود ڈیفنس لائن کی مظبوطی کے باعث کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

گرائونڈ میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال نے شاندار کھیل کو سراہا اور کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی ناصر اسپورٹس کے جنرل سیکریٹری محمد جمیل نے ٹیم کی اس شاندار کا میابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی اس میچ میں ریفری کے فرائض محمد سلیم، عبدالواحد اور کامران نے انجام دی جبکہ میچ کمشنر جاوید تھے۔