ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا مصطفی آباد سستے رمضان بازار کا دورہ

Ramadan Bazar

Ramadan Bazar

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا مصطفی آباد سستے رمضان بازار کا دورہ ‘پھلوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور ریٹ چیک کیا، عوام الناس کو اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا’سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اپنے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے سستے رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کے معیار اور مقدار کو چیک کیا۔

انہوں نے رمضان بازار میں عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ،انہوں نے باالخصوص آٹے اور چینی کا ریکارڈ چیک کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی خصوصی سبسڈی کو ہر قیمت پر عوام الناس تک پہنچائیں ،انہوں نے نائب تحصیلدار ملک شرافت علی کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126