کراچی : ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا منصب سنبھالتے ہی ضلع کورنگی کو نیٹ کلین اینڈ گرین بنا نے کی ہدایت کردی ،ماضی کی تمام کوتاہیوں کا ارتکاب نہیں ہونے دوں گا عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لئے وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ایڈمنسٹریٹر شہر یار گل کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا محکمہ صفائی اور پارکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ متحرک ہوگیا شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کچراکنڈیوں سے کچرے کی بروقت منتقلی اور سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ ضلع حدود سے پہلے دن 250ٹن کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ محکمہ پارکس اینڈ سرورسز نے ضلع کورنگی کی مختلف شاہراہوں پر قائم سینٹرل آئی لینڈ پر درختوں کی چھنٹائی اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے کام کو تیز کردیا گیا۔
ایدمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں عوام کو علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش محرمیوں کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جائے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیہ کورنگی کے مختلف زونز کا دورہ کرکے جاری بلدیاتی انتظامات اور ملازمین کی حاضری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا شہر یار گل نے بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے سے کہاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیکر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں عدم توجہی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔