ڈپٹی کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج مسلم اسٹار اور ساحل محمڈن کے مابین کھیلا جائے گا
Posted on February 13, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ضلع انتظامیہ کورنگی کراچی کے تعاون سے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ میں جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں بلال فرینڈ نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم گلستان فرینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
کھیل کے دوران پہلے ہاف میں بلال فرینڈ کے عطاء محمد نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی دوسرے ہاف میں گلستان فرینڈ پورے میچ میں چھائی رہی اور دلچسپ موڈ بناتی رہی لیکن ان کے فارورڈ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے گلستان فرینڈ کے عمدہ کھیل پر شائقین فٹ بال نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کی۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ آج مسلم اسٹار اور ساحل محمڈن کے مابین کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں ریفری کے فرائض ندیم انصاری،کامران اور عبدالواحد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر احمد گولڈ تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com