ڈپٹی کمشنر زیارت، صدر پریس کلب، سینٹر انسپکٹر و دیگر کا امتحانی سینٹر کا دورہ

Examination

Examination

زیارت (نمائندہ) گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت میں جاری انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دورہ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل، صدر پریس کلب زیارت محمد یعقوب کاکڑ، سینٹر انسپکٹر پروفیسر محمد یوسف ودیگر نے کی۔

سینٹر میں جاری امتحان میں کافی نظم و ضبط دیکھنے کو ملا ۔سینٹر میں سپرٹنڈنٹ نصیب اللہ تارن، ایگزامنر جمیل آغا ،عطاء اللہ صاحب،جلیل درانی ودیگر بھی موجود تھے ۔طلباء انتہائی خاموشی اور نظم و ضبط کے ساتھ پیپرز حل کرنے میں مصروف تھے اور امتحانی عملہ بھی مکمل طور پر طلباء کی نگرانی کررہے تھے اور کس بھی طرح کی کوئی شکایت نہیں ملی۔ نقل کی خاتمے کے لئے کی جانے والی یہ کوششیں انتہائی قابل تحسین تھی۔اس موقع پر صدر پریس کلب زیارت محمد یعقوب کاکڑ کا کہنا تھا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں ۔نقل ایک ناسور ہے جو معاشرے اور طلباء کی مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہیں۔

طلباء اپنے تابناک مستقبل کی خاطر نقل سے پرہیز کریں جو طلباء امتحانات میں نقل کرتے ہیں وہ کھبی بھی کامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔لیکن آج یہاں پر جو نظم و ضبط دیکھ رہا ہوں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔نقل کی خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہیں اس سے طلباء میں پڑھائی کا رحجان بڑھے گا اور ان کی مستقبل بھی تابناک ہو گی۔وریں اثناء اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل اور سینٹر انسپکٹر پروفیسر محمد یو سف نے بھی متحانی سینٹر کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے بھی نقل کی خاتمے کے لئے کی گئی کوششوں کو قابل تعریف اور تسلی بخش قرار دے دیا اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا تھا۔