ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد افضل نے گزشتہ روز بوائز انٹر کالج کڑیانوالہ اور گرلز ڈگری کالج بھاگووال کا اچانک دورہ کیا

گجرات : ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مہر محمد افضل نے گزشتہ روز بوائز انٹر کالج کڑیانوالہ اور گرلز ڈگری کالج بھاگووال کا اچانک دورہ کیا، اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، پروفیسر محمد افضل نے اس موقع پر کالج انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کالجز کی انتظامیہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے طلبا ء اور اساتذہ کے درمیان پایا جانے والاخلاء ختم کیا جائے۔

اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو جدید تعلیمی ہنر سے آراستہ کریں اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائے اور اچھا ماحول فراہم کرے انہوں نے کہاکہ اگر کسی تعلیمی ادارے کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا ہے تو وہ تحریری طور پر آگاہ کرے تا کہ حکومت پنجاب کو آگاہ کیا جا سکے اور اداروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔