رحیم یارخان : معذور افراد کو معاشرہ کا فعال رکن بنانے کیلئے روٹری روہی کلب حتی المقدور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ،غریب اور نادار افراد معاشرہ کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،روٹری ممبران کی اپنی مدد آپ کے تحت وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی کاوش لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار روٹری کلب روہی کے زیر اہتمام مستحق خصوصی افرادمیں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب پریذیڈنٹ احمد اویس عارف اور مہمان خصوصی شفیق تبسم ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وبیت المال نے کیا۔
اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب و خیبر پختونخوا ممتاز بیگ نے بتایا کہ دنیا کی15فیصد اور وطن عزیز کی 0.48فیصد آبادی ذہنی ،جسمانی، پیدائشی ،حادثاتی،پولیو یا مختلف بیماریوں کے باعث معذور ہونے والے9,97,174 سپیشل افراد پر مشتمل ہے۔ کلب کمیٹی کے چیئرمین شہزاد اشرف مہاندرہ نے کہا کہ روٹری روہی کے صحت ‘ تعلیم اور ووکیشنل پروگرامز کے ساتھ ساتھ کلب ممبران کے مالی تعاون سے مستحق افراد میںوہیل چیئرز تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔تقریب میں رانا افضل’ ملک عابد فیروز’ روٹیرین سمیرا حفیظ’ جان محمد وارثی’ مبشر نذیر لاڑ’ ضیغم علی احمد’ عمیر عزیز اور بشیر سنگھیڑا سمیت رہنما پی ٹی آئی خالدہ مغل و دیگر موجود تھے۔
رپورٹ: محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com