کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی کے اعلان کردہ اسپرے مہم دم توڑ گئی ،1600 لیٹر اسپرے کی دوائی ناقابل استعمال ہوگئی جبکہ شہر میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ ہوگیا گزشتہ روز ملیر میں ایک نوجوان ڈینگی کے شکار ہونے پر چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی نے اعلان کیا تھا کہ کراچی میں اسپرے مہم کا سلسلہ جاری رہیگا تاہم 18اکتوبر کو بلدیہ جنوبی کے صدر اور لیاری ٹائون میں ہونے والے اسپرے مہم پیٹرول ڈیزل نہ ملنے کے باعث نہ ہوسکی جبکہ 16سو لیٹر اسپرے کی دوائی اپنی معیاد کھونے کی وجہ سے ناقبل استعمال ہوچکی ہے جبکہ ابھی بھی 9سو لیٹر سے زائد دوائی آئندہ 60 دنوں میں ناقبل استعمال ہوجائے گی۔
جبکہ ابھی کے ایم سے کے پاس 3ہزار لیٹر جراثیم کش دوائی ابھی موجود ہے واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی نے 50گاڑیوں کی مدد سے ہر ضلع میں معمول کے مطابق اسپرے مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔واضح رہے کہ شہر میں ڈینگی مرض میں اضافہ ہورہا ہے اور قیمتی جانے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے گزشتہ روز ملیر میں ایک نوجوان ڈینگی کا شکار ہونے پر اپنی جان گنواں بیٹھا ہے۔