روس (جیوڈیسک) روس سے تعلقات کی بحالی کے آغاز کے بعد نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک اور وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی روس کا دورہ کر رہے ہیں جس کا مقصد زرعی مصنوعات کی درآمد، توانائی ، سیاحتی اور اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل نو پر مذاکرات کرنا شامل ہوگا
نائب وزیراعظم اور وزیر اقتصادی امور کی روس روانگی روس سے تعلقات کی بحالی کے آغاز کے بعد نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک اور وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی روس کا دورہ کر رہے ہیں۔
ماسکو میں روسی حکام سے ملاقاتوں میں ترکی سے زرعی مصنوعات کی درآمد، توانائی ، سیاحتی اور اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل نو پر مذاکرات کرنا شامل ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی نے روسی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات صدر ایردوان اور پوٹین کے درمیان مفاہمت سے بحال ہو گئے ہیں۔