ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Shehla Raza

Shehla Raza

کراچی (جیوڈیسک) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو ملنے والے خط میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم نے انہیں قتل کرنے کے لئے ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

شہلا رضا نے دھمکی آمیز خط اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر میں جمع کرادیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریری طور پر اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر بم پروف گاڑی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے شہلا رضا کو یقین دلائی کرائی کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اس صورت حال سے بذات خود آگاہ کریں گے اور انہیں فول پروف سیکیورٹی کے لئے اپیل کریں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں اسی نوعیت کے دھمکی آمیز خط متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر عباس رضوی اور پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں کو بھی مل چکے ہیں۔