نائب تحصیلدار اور پٹواریوں اپنے حلقے میں حاضری یقینی بنائیں۔ چوہدری منظر حفیظ

نائب تحصیلدار اور پٹواریوں اپنے حلقے میں حاضری یقینی بنانے، باقاعدگی سے شفاف رپورٹ بھیجنے، حدبندی،امن و امان اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق تحریری رپورٹ ارسال کریں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار تحصیل پیرمحل نے اپنے دفتر میں نائب تحصیلداروں اور پٹواریوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلد ار اور پٹواریوں اپنے حلقے میں حاضری یقینی بنانے، باقاعدگی سے شفاف رپورٹ بھیجنے ،حدبندی،امن و امان اور سرکاری اراضی پر قبضوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے متعلق رپورٹ ارسال کریں،انہوں نے کہاکہ میرے دروازے دن رات عوام کے لئے کھلے ہیں۔ عوام کی خدمت کرنے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میری تعیناتی میں عوام سکون کی زندگی بسر کریں۔ میرے دروازے چوبیس گھنٹے لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔لوگ بلا دھڑک اور بغیر سفارش کے میرے پاس آئیں۔ میرے دروازے رشوت خور اور ٹائوٹ مافیا کے لیے مکمل طو ر پر بند ہیں، ٹائوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرے دفتر کا کوئی اہلکار رشوت میں ملوث پا گیا تو اس کے خلاف بھر پور کاروائی عمل لائی جائے گی۔

جماعت ہلسنت پیرمحل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر مفتی محمد اکبر رضوی منعقد ہوا ، جس میںدنیائے اسلام کے عظیم قاری زینت القراء غلام رسول کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،مفتی اکبررضوی نے کہا کہ قاری زینت القراء غلام رسول بلاشبہ ایک ایسی شخصیت تھے جو ہمیشہ مسلک اہلسنت کی بہتری کیلئے کوشاں رہے اس موقع پر نجم الحسن رضوی ، سعدالدین ، محمد وسیم سیالوی بھی موجود تھے۔