ڈیرہ بگٹی : لوٹی گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے لوٹی گیس فیلڈ میں 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کنواں نمبر1 سے لوٹی پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا اور فرار ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ پائپ لائن سے پلانٹ کو جانے والی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

گیس معطلی کے باعث لوٹی گیس فیلڈ میں سوئی گیس کی مجموعی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ، تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں اور لوٹی گیس فیلڈ سے منسلک پائپ لائنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد بار دھماکہ خیز مواد سے تباہ کی گئی ہیں، تاہم گیس حکام نے مرمت کے بعد بحال کردیئے ہیں۔