ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنما ڈھارا خان کے گھر پر حملے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نامعلوم افراد نے لوٹی گیس فیلڈ کے قریب قبائلی رہنما ڈھارا خان کے گھر پر حملہ کیا جس کے دوران 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،حملے میں شدید فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ملزمان کی تلاش کے لیے عینی شاہدین سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔