ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ گیس فیلڈ کے جنکشن پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ لائن سے گیس فیلڈ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پیر کوہ گیس فیلڈ کے کنواں نمبر 17,16,10 کے 16 انچ قطر کی جنکشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ جنکشن لائن سے پیر کوہ فیلڈ کے گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد مرمت کا کام شروع کردی جائے گی۔