ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ایف سی حکام کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں، گیس پائپ لائن دھماکوں اور دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
آئی جی ایف سی اور قبائلی عمائدین کی موجودگی میں ہتھیار ڈالنے والوں نے آئندہ پر امن رہنے کا عہد بھی کیا ہے۔ ان افراد کی جانب سے بھاری اسلحہ بھی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف سی حکام نے ہتھیار ڈالنے والوں کے اقدام کو سراہا ہے۔