ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں دو گیس کنووٴں کے جنکشن لائن کو تباہ کر دیا گیا۔ متاثرہ لائن سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں نمبر 13اور 30 کی 16 انچ قطر کے جنکشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے باعث متاثرہ لائن سے پیرکوہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ گیس کی معطلی کے باعث پلانٹ میں گیس کی مجموعی پیداوار میں کمی آئی ہے۔