ڈیرہ بگٹی :نامعلوم افراد نے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

Qatar Gas Pipeline Blast

Qatar Gas Pipeline Blast

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس پلانٹ کو جانے والی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ کے علاقے میں نامعلوم شر پسندوں نے آٹھ ، آٹھ انچ قطر کی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

دونوں پائپ لائنوں کو دس منٹ کے وقفے سے اڑایا گیا جس سے گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جسے ایف سی نے ناکارہ بنا دیا۔