بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں کالی کھانسی کی وباءکے باعث 16 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں بچے کالی کھانسی کی وباءمیں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی میں کالی کھانسی کے وباءکے باعث صرف پیر کوہ میں 11بچوں کے اموات کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 4 سال تک بتائی جا رہی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ فتہ خان ایک سال کا علی ، دربی بی ، شیر بی بی ، زلیخا ، جاوید ، مریم ، عمر خان ، ماہ ریف ، رمضان ، اور دوسالہ فاروق بھی شامل ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے بچے روزانہ کی بنیاد پر مر رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں بیسک ہیلت یونٹ میں کام کرنے والے واحد ڈسپنر سبزعلی بگٹی نے بتایا کہ پیرکوہ کی 20 ہزار آبادی ہے جبکہ وہ کام کرنے والے واحد ڈسپنسر ہیں جوکہ پیر کوہ کے رہنے والے صرف 5 فیصد لوگوں کو ہی وہ ویکسین دے پاتے ہیں ۔ پیر کوہ کے مقینوں کا کہنا تھا کہ تمام ملکی میڈیا کی نظر صرف تھرپارکر میں جاں بحق ہونے والے بچوں پر ہے اگر یہاں توجہ نہ دی گئی کالی کھانسی کی وباءکے باعث کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔