ڈیرہ غازیخان (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ہتوانی میں ملزم عبداللطیف نے تین بچوں کی ماں رحمت مائی اور اس کے مبینہ آشنا محبوب علی کو گھر میں اکٹھے دیکھ کر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ملزم کو شک تھا کہ دونوں میں میں ناجائز تعلقات ہیں۔ پولیس نے مقتولہ کے دیور عبداللطیف کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ رحمت مائی کے والد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔