ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) ضلعی پولیس کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ سال2015کے دوران2469 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے06 کروڑ 73لاکھ 64ہزار 04سو35روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمدکیا گیا ہے۔
جبکہ 2469مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔جن میں قتل کے110،ٹاپ 10کے 135،ٹاپ20کے 12،ڈکیتی 32،رابری 113،ڈکیتی راہزنی معہ قتل کے 02اور اغوا ء برائے تاوان کے04مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔ اسی طرح عدالتی مفروارن کی گرفتاری پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔گذشتہ سال 169 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔
ضلع بھر میںگزشتہ سال6952مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں SHOsاور تفتیشی افسران کو سختی سے حکم دیا گیا ہے۔کہ مقدمات میں ملوث گنہگاروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے اور30یوم کے اندر مقدمات کو حقائق پر یکسو کیا جائے جبکہ سال 2015کے دوران کل 6952مقدمات درج ہوئے جن میں قتل کے 86،ڈکیتی کے14،راہزنی کے208اور اغواء برائے تاوان کا 01مقدمہ درج کیا گیا۔
ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پورکاروائی عمل لاتے ہوئے1139ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا ہے۔جن میں اسلحہ کے677مقدمات درج کرکے678ملزمان کو گرفتارکیا گیاہے۔اور اُن کے قبضہ سے کلاشنکوف87عدد،بندوق96عدد ،رائفل 60عدد، پسٹل568عدد، ریوالور24عدد، کاربین56عدد، چھری/چاقو03عددم ہینڈ گرینیڈ05عدد، مائوذر13عدد، رپیٹر05عدد، کارتوس108387عدد برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا ہے۔
اسی طرح منشیات کے422مقدمات درج کرکے 461ملزمان کو گرفتارکیا گیاہے۔ اور اُ ن کے قبضہ سے ہیروئن 2.659کلو گرام،چرس 105.989کلو گرام،،شراب4059بوتل2347لیٹر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ جواء کے123مقدمات درج کیے گئے جن سے 09لاکھ09ہزار 09سو78روپے مالیت کا داؤپر لگا ہوا مال اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ جن میں 569ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔