ڈیرہ غازی خان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ واقعہ تحصیل تونسہ میں گاڈی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے گھر میں موجود خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزموں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے جن کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کے تنازع پر دشمنی تھی۔پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔