ڈیرہ غازی خان: فورٹ منرو میں بجلی کے کنڈے اتارنے والا عملہ یرغمال

Power

Power

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں بجلی چوری کے خلاف جانے والی میپکو ٹیم کومشتعل علاقہ مکینوں نے یرغمال بنایا لیا۔

پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق میپکو کی ٹیم نے فورٹ منرو میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کئی کنڈے اتاردیئے، جس پرعلاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے میپکو کے عملے کو یرغمال بنالیا۔

یرغمال بنائے گئے عملے میں ایس ڈی او سمیت 17 ارکان شامل ہیں۔ عملے کی رہائی کیلئے بارڈرملٹری پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے۔