ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) فرحان علی اور انکے 2 چچا کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جس پر باراتی دولہا کی رہائی کے لئے تھانہ گدائی ڈھول بجاتے ہوئے پہنچ گئے۔
اس موقع پر دولہے کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی وہ موقع سے فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس نے بے گناہ دولہا کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا ۔ اس لئے ہم ڈھول لے کر دولہے کو واپس لینے کے لئے آئے ہیں اور پولیس اسے رہا نہیں کر رہی ہے۔