ڈیرہ غازیخان کی خبریں27/08/2015

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کی” پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ”(پی ایم ڈی سی)کے ساتھ تاحال الحاق کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے کالج کے 500 سو طلبہ و طالبات( زیر تعلیم ڈاکٹرز)کا مستقبل داؤ پر لگ گیا فارغ التحصیل ہونے میں چند دن باقی کسی ڈاکٹر کو ڈگری نہ مل سکے گی۔کالج کے مین گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر شدید احتجاج ”

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ”سے کالج کی رجسٹریشن (الحاق) کا مطالبہ کرتے ہوئے جوائٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران ریاض منور،فرحان اعجاز،شہاب سعدعلی،مبشررفیق،منیب عباس،،مس طاہرہ،مس شازیہ نے بتایا کہ غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں اس وقت 500 زیر طالب ڈاکٹرز اپنے مستقبل کے بارے میںانتہائی پریشان ہیں اور سخت مایوسی کے عالم میں وہ ذہینی طور پر بھی منتشر ہیں انہوں نے کہا ” پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ”(پی ایم ڈی سی)کی شرائط کو پورا کرنا اور اس بنیاد پر کالج کا الحاق کا یہ سب کالج انتظامیہ ،حکومت اور پی ایم ڈی سی کے درمیان کے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی فوری طور پر ضرورت ہے تھی مگر ایسا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے کہ 500 سو زیر تعلیم ڈاکٹر فائنل ائر میں ہیں اور ان کی ڈگری جاری ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ وہ از خود نوٹس لیں اور سوموٹو لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب چارمیڈیکل کالجز کا مسئلہ تھا صرف جنوبی پنجاب کے اس نئے غازی میڈیکل کالج ہے جس کا کیس تاحال لٹکا ہوا ہے باقی تین کالج کلیئر ہوگئے ہیں ۔انہوں نئے کہا غازی میڈیکل کالج کے 500 زیر تعلیم ڈاکٹرز اپنا حق ڈگری مانگتے ہیں اور کو ئی مطالبہ نہیں اگر ہمیں ہمارا حق نہ ملا تو پھر اگلہ احتجاج کالج کے باہر گیٹ کے سامنے نہیں پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے باہر ہوگا ۔انہوں نے کہا جاری احتجاج 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ غازیخان: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن PMA کے صدر ڈاکٹر طاہر فرید ترک نے کہا ہے ڈیرہ غازیخان کے نئے غازی میڈیکل کالج کو سیاسی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ۔ PMDC اور مرکزی و صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ کالج کے 500 زیر تربیت ڈاکٹرز کی پریشانی کو دور کریں جو کہ اپنی تعلیم کے مکمل ہونے کے بعد ڈگری کے حصول کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج کا قیام کا بڑا مقصد علاقہ کے باہمت اور زہین طلبہ و طالبات جو میڈیکل کی تعلیم لینا چاہتے ہیں انہیں اپنے گھروں کے نزدیک ہی ایسا موقع ملے پائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طالب علموں نے دوسرے کالجوں سے آکر یہاں داخلہ لیا ان سب کا کیا قصور ہے ۔کہ وہ اب اپنے آخری سال میں ہیں اور ان کی ڈگری مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا PMA احتجاجی زیر تعلیم ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑی ہے ہم ان کی ہر سطح پر حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے PMDC سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کا اپنے ساتھ الحاق کرے۔