ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے دوچار روز میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعات پر ہمیں انتہائی دکھ ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان دیگرصوبوںمیںامن وامان کے حوالے سے شور مچاتے ہیںاوراپنی خیبرپختونخواہ حکومت کوانقلابی اوربہترین پولیس قراردیتے ہیں۔دہشتگردی کے یہ واقعات مقامی پولیس کی ناکامی ہیں۔انہوںنے ان خیالات کااظہاربلاول ہائوس میںمیڈیاکے نمائندوںسے گفتگو کے دوران کیا۔فیصل کریم خان کنڈی نے کہاکہ میلہ اسپان ومویشیان کاانعقاد اپنے علاقائی سرگرمیوںکیلئے ضروری ہے لیکن اس میںموسیقیاں’ناچ گانے اورآتش بازیاںپی ٹی آئی کی حکومت کامقامی لوگوںکوتحفہ ہے۔ایک طرف دہشتگردی ہے تودوسری طرف پی ٹی آئی نے بے حیائی اورفضول خرچی جاری رکھی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ میلہ مویشیان میںموسیقی نہیںہونی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دہشتگردی کے حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی سادگی اپناتی ماضی کے مقابلے میںپی ٹی آئی نے میلہ کے نام پر آٹھ نوگنازیادہ پیسے اڑادیئے ہیں۔اسی لاکھ روپے کے سرکاری فنڈزمیلہ کے نام پر عیاشیوںمیںاڑائے گئے ہیں۔پیپلزپارٹی دہشتگردی کے ان واقعات میںڈیرہ اسماعیل خان اورمتاثرہ خاندانوںکیساتھ اظہارہمدردی کرتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TB Raly
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) ٹی بی ایک مرض مگرمکمل قابل علاج مرض ہے۔ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے ہرکسی کواپناکردار اداکرناہوگا۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعمرشاہ اورڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام آفیسرڈاکٹراحسان وحید نے عالمی ٹی بی ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول آفس کے زیراہتمام ٹی بی کنٹرول آفس سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال تک نکالی گئی ریلی کے موقع پرکیا۔ریلی میںلیڈی ہیلتھ ورکرز’ہیلتھ سٹاف اورسول سوسائٹی نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوںمیںکتبے اوربینرزاٹھارکھے تھے۔جن پر ٹی بی سے آگہی سے متعلق پیغامات درج تھے۔ڈی ایچ او ڈاکٹرعمرشاہ اورڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام آفیسر ڈاکٹراحسان وحید نے کہاکہ محکمہ صحت ٹی بی کنٹرول پروگرام ٹی بی کے مریضوںکیلئے ٹیسٹ اورعلاج کیلئے مفت سہولیات میسرکررہاہے تاکہ اس مرض پرقابوپایاجاسکے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ ٹی بی کے مریضوں کیلئے ٹی بی کنٹرول پروگرام کی فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کریںتاکہ صحت مندمعاشرہ اورقوم کوتشکیل دیا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TB Raly
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) صحت مندمعاشرے کیلئے ضروری ہے کہ معیاری اشیاء کااستعمال ہو۔شمع گھی اینڈآئل کے استعمال سے بیماریوںپرقابوبھی پایاجاسکتاہے’صحت منداشیاء سے جسم توانا اورچست رہتاہے’شمع گھی دورحاضرکی سب سے معیاری گھی اورکوکنگ آئل بنانے والے اداروںمیںسے ایک ہے۔ان خیالات کااظہارشمع بناسپتی اورکوکنگ آئل بنانے والے ادارے ایسوسی ایٹڈانڈسٹریزلمیٹڈ نوشہرہ کے زیراہتمام شمع ڈسپلے مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دکانداران اورہول سیلرزمیںبیش بہاانعامات تقسیم کرنے کی مقامی ہوٹل میںمنعقدہ تقریب کے موقع پر مارکیٹنگ منیجر شمع گھی اینڈکوکنگ آئل منظورخان نے کیا۔تقریب میںڈیرہ اسماعیل خان کے دکانداروں’ہول سیلرزمیںشمع گھی اینڈآئل کی طرف سے ڈسپلے مقابلے میںکامیاب ہونے پر بیش بہا انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میںکمپنی کے سینئر منیجر عابد انور’مارکیٹنگ منیجر منظورخان’کمپنی کے ڈسٹری بیوٹرحاجی ثناء اللہ خان اینڈزبیرخان ‘ریجنل سیلزمنیجرسبزعلی خان کے علاوہ وکلائ’تاجران اورمقامی دکانداروںنے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔مارکیٹنگ منیجرمنظورخان نے کہاکہ شمع گھی کی مینجمنٹ اس بات پرپرعزم ہے کہ وہ عوام کواعلیٰ اورمعیاری گھی اورآئل مناسب قیمتوںپرفراہم کرے۔آج کل کاصارف سمجھدارصارف ہے اورتب ہی انکوشمع گھی اورکوکنگ آئل پراعتمادہے۔شمع ڈسپلے مقابلہ اپنے دکانداروںاورہول سیلرزکی حوصلہ افزائی کی ایک کڑی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Taak Project
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) زیابیطس خیبرپختونخواہ میںایک خطرناک اوربڑھتاہوامرض ہے۔صوبے میںہرچودہ میںسے ایک شخص زیابیطس کے مرض میںمبتلاہے۔اضلاع میںاس حوالے سے کوئی خاص تشخیصی پروگرام نہیںہے۔ان خیالات کااظہارزیابیطس(شوگر)کی بیماری کے علاج اورمفت تشخیص کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میںحیات آبادمیڈیکل کمپلیکس اینڈو(ENDO)ڈیپارٹمنٹ کے ڈی۔ٹاک پراجیکٹ کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔جس میںماسٹرٹرینرڈاکٹرتاج محمد اور ماسٹر ٹرینر ڈاکٹرسلیمان نے شرکاء کوپراجیکٹ کے حوالے سے ٹریننگ دی۔ٹریننگ میںڈیرہ اسماعیل خان کی پانچوںتحصیلوںکے ہسپتالوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال’مفتی محمود ہسپتال ‘پروآ ‘کلاچی ‘درابن’کوٹجائی’پنیالہ اورپہاڑپورکے آرایچ سی ایس اورٹائپ ڈی سے تعلق رکھنے والے میڈیکل افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ میںڈی ایچ اوڈاکٹرعمرشاہ’سی مینڈای کوآرڈنیٹرڈاکٹرجاویدعلی خان’انجینئروحیدخٹک آئی ٹی آفیسر’ڈاکٹرقمراقبال ڈپٹی ڈی ایچ او’ڈاکٹرعزیزاللہ’نقیب خان اورہارون رشیدسمیت دیگرنے شرکت کی۔اس پراجیکٹ کاآغازخیبرپختونخواہ کے چھ اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان’لکی مروت’کرک’نوشہرہ’بونیراورہری پورمیںکیاگیاہے۔ڈی ٹاک پراجیکٹ کے مقاصدمیںزیابیطس کے مریض کی مفت تشخیص اورٹائپ ٹومریضوںکامفت علاج شامل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Syed Safeer Hussain Zaidi
ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیر زیدی) یوم پاکستان کے موقع پرشکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ اور پاکستان ایئرفورس کے خوبصور ت فضائی مظاہرے نے قومی جذبوں کو نئی جلا عطا کی ہے ۔ یوم پاکستان پریڈ دیکھ کرقومی جذبات کو نئی زندگی ملی سلامی کے چبوتر ے پر صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں افواج پاکستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی اور اعلی کارکر دگی پر مبنی جرات و بہادری کے بے مثال مظاہرے اور قومی ثقافت کے رنگ ہمار ی پہچان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن یوتھ کونسلر سیدسفیر حسین شاہ زیدی نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اورمسلح افواج نے جس طرح دفاع وطن کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نزارنہ پیش کیا وہ ایک روشن مثال اور ہمار ی قومی حمیت کا طرہ امتیازہے ۔انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کے موقع پر وطن عزیزکا ہر فرد قومی اور ملی جذبے سے سر شار ہے اور افواج پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سیدسفیر حسین زیدی نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے قومی دن اسی طرح جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں اور ہمیں اس موقع پر ملک کوترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں کام میں لانے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کشتی کو ترقی کی منزل پر لے جانے کے لیے زیادہ سے زیادہ علم پر توجہ دیں ۔موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ اسے صرف آزادملک ہی نہیں ، بلکہ ایٹمی پاکستان میں زندگی بسرکرنیکا موقع مل رہا ہے ۔بزرگوں نے ملک بنایا تو بچوں کو یہ ملک بچانا ہے ۔ طلباء کا علم ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ۔طلباء کی سیاہی سے فصل بہار آتی ہے۔ طلباء علم کا قائدہ پڑھیں ملک کو بہت فائدہ ہو گا۔جس قوم کے پاس ذہین طلباء ہوں ، انہیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔جہالت ظلم ہے ،اورظُلمت دھشتگردی کو جم دیتی ہے ۔ ان لاکھوں مائوں کو سلام ، جنہوں نے اپنے لخت جگروں کی قر بانی دے کر ہمارے بچوں کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کر دیا ۔ہمیں اپنی آزاد سانسوں پر لگا فرسودہ نظام کا پہرا ختم کرنے کیلیے اپنے فروعی اختلافات اور ذاتی مفادات کو فراموش کرکے عروسہ آزادی کا تحفظ کرنا ہو گا ۔مادر وطن کے سینے میں دشت گردی کی آگ لگانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرڈٹ جا نا ہو گا ۔اصل اور سچی آزادی اس وقت نصیب ہو گی ۔جب ہم غیروں کے خوف سے آ زاد ہو کر اللہ تعالی کا خوف پیدا کر لیں گے ۔پاکستان کا قیام ، خدا تعالی کا خصوصی انعام ہے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ ہم استحکام پاکستان کیلیے اپنی آوازوں اوردماغ کی سوچوں کو یکجا کر لیں ۔ اور کندھے سے کندھا ملا کردشت گردوں کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں ۔پاکستان اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب افواج پاکستان ملک سے انتہا پسند ی اور دہشت گردی کے عفریت کا مکمل خاتمہ کرکے پاکستان کے ہر گوشے میں دیرپا امن قائم کریں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) قیوم نگر میں نامعلوم افراد نے یوسف قریشی نامی شخص کی سرسوںکی فصل کوآگ لگادی’آگ سے چارلاکھ روپے مالیت کی سرسوںکی فصل جل کرخاکسترہوگئی’مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیںقیوم نگرکے علاقہ میںنامعلوم ملزمان نے یوسف قریشی ولدعبداللہ قریشی کی سرسوںکی فصل کونامعلوم وجوہات کی بناء پرآگ لگادی۔آگ سے چارلاکھ روپے مالیت کی سرسوںکی فصل جل کرخاکسترہوگئی۔گومل یونیورسٹی پولیس نے یوسف قریشی کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کیخلاف 435PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) صدرپولیس نے بستی کمہارانوالی میںشادی کی خوشی میںچارافرادکی طرف سے ہوائی فائرنگ کرنے پر ایک کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا’کینٹ پولیس نے نیوبنوںچونگی پر کارروائی کے دوران فلک آبادکے رہائشی شخص سے چرس اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا’گومل یونیورسٹی پولیس نے چاہ فقیر والا کے قریب ایک شخص سے ہزاروںروپے مالیت کی چرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق صدرپولیس نے بستی کمہارانوالی میںرمضان نامی نوجوان کی شادی کی خوشی میںہوائی فائرنگ کرنے پر شفیق سکنہ دین پور’سروراورعمرخان پسران انورکیخلاف مقدمہ درج کرکے ان میں سے شفیق کوگرفتارکرکے اس سے ایک پستول تیس بوراورچارکارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے چاروںملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔کینٹ پولیس نے نیوبنوںچونگی پرناصرولداقبال سکنہ فلک آبادسے ساٹھ گرام چرس’ایک پستول تیس بوراورپانچ کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ چاہ فقیروالاکے قریب اشفاق ولدریاض سے تین سوگرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔