ڈیرہ اسماعیل خان : پنیالہ کے کرکٹ گرائونڈ میں رات گئے 19 سالہ مدثر نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب کی حدود میں پنیالہ کے کرکٹ گرائونڈ میں 19 سالہ مدثر ولد عباس خان قوم ملا خیل سکنہ پنیالہ کو رات گئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر نواب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان : دنیا کا کوئی بھی مذہب انسان کو انسان سے نفرت کرنا نہیں سکھاتا۔سبھی مذاہب کی بنیاد انسان دوستی،خدمت خلق، امن پیار محبت اور ایثاروقربانی ہے۔ہر معاشرے میں اچھے افراد کے کثیر تناسب کے باوجود کچھ ایسے عناصر ہوتے ہیں جومذہب کی آڑ لے کر معاشرے میں نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین اعجاز چھجڑو نے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام واحد دین ہے جو کہ تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کے سلسلے میںمعاشرے میں صبر وتحمل اور برداشت پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افراد کا مختلف مذاہب سے تعلق کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے لئے نا قابل برداشت ہو جائیں۔ امن کے قیام کی خاطر ہمیں اقلیتوں کو دل سے تسلیم کرنا چاہیے اور باہمی عزت و احترام کا خیال رکھتے ہوئے ان سے اپنے تعلقات مستحکم کرنے چاہیں۔ معاشرے امن و امان کا گہوارہ تب ہی بن سکتا ہے۔ جب ہم اقلیتوں کی دل سے عزت کریں اور ان کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل پیس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔پاکستان میں جذبہ حب الوطنی اخوت محبت امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنا موجودہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض دشمن قوتیں پاکستان کو لسانیت، قومیت،فرقہ واریات اور دیگر باتوں کو بنیاد بنا کرتقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک بات ہے۔انٹر نیشنل پیس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے اس طرح کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اور وطن عزیز پاکستان کو بچانے کے لئے باقاعدہ طور پر تحریک شروع کی ہے جس میں تمام پاکستان میں بسنے والے افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس وقت مملکت خداداد پاکستان کئی قسم کے مسائل و مشکلات سے دو چار ہے جو بیرونی قوتوں کے پیدا کردہ ہیں اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستان کی حفاظت، سلامتی اور سالمیت کیلئے جدوجہد کرنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے جسے پورا کرنا ہو گا۔اس سلسلے میں ہمیں اپنے اداروں کی مضبوطی کے لئے بھی کام کرنا چاہیے کیونکہ ادارے مضبوط ہونگے تو ہمارا پاکستان مضبوط ہوگا۔۔مذاہب کے درمیان شدت کو کم کرنے اور پاکستان کو دشمن قوتوں سے بچانے کی خاطر ہم تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔آئی پی سی آئی ایچ کسی سیاسی پارٹی یا مذہب کی مخالفت کئے بغیر اپنا مشن جاری و ساری رکھے گی۔اس موقع پر آئی پی سی آئی ایچ کے سنٹرل میڈیا ایڈوائیزر سیدتوقیرحسین زیدی، ڈائریکٹر میڈیا افیئر توقیر خان اتمازئی، ڈائریکٹر آئی ٹی سید مویان نقوی بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان ( )بندکوارئی پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ایک اشتہاری ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا ،الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق بندکوارئی پولیس نے بندکوارئی میں سرچ آپریشن کے دوران 28مارچ 2010کے تھانہ اکبر پورہ نوشیرہ کے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم فضل نبی ولد عمر سکنہ نوشیرہ ہال بندکورائی کو گرفتار کرکے اس سے ایک پستول تیس بور اور دس کارتوس برآمد کرلئے جبکہ 30اپریل2016 تھانہ بندکورائی کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم بلال مروت سکنہ یارک کو بھی ذاتی اثرو سوخ پر پیش ہوکر گرفتارکیا۔بندکورائی پولیس نے شیر زمان اور رمضان نامی اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر بندکورائی کے جمیل بلوچ کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان ( )کلاچی پولیس نے محلہ شیخی میں کاروائی کے دوران ایک شخص سے ناجائز اسلحہ اور سینکڑوں بارودی پٹاخے برآمد کرلئے ، صدر پولیس نے سلیم پیٹرول پمپ کے قریب ایک شخص سے شراب کی تین بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ ٹائون پولیس نے مکان کی رجسٹریشن نہ کرانے پر بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے محلہ شیخی میں کاروائی کے دوران روزی خان ولد شاہجان سے 250بارودی پٹاخے اور ایک پستول تیس بور اور 16کارتوس برآمد کرلیئے ۔صدر پولیس نے سلیم فلینگ سٹیشن کے قریب منیر ولد بشیر احمد سے تین بوتل شراب برآمد کرلیں اور اس کو گرفتار کرلیا ۔ٹائون پولیس نے بائی پاس کے قریب مکان کی رجسٹریشن نہ کرانے پر عمر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان ( )منتخب ممبران اسمبلی کی نا اہلی ،جدید دور کے باوجود چودھوان شہر کی گلیاں پختہ نہ ہوسکیں،جنازے اور شادی کی بارات نا پختہ گلیوں کے وجہ سے روکنے لگیں ،اہلیان علاقہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ سردار گوہر خان بابڑ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ کے علاقہ چودھوان شہر جس کی آبادی آج بھی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے آج کے جدید دور کے باوجود چودھوان شہر کی گلیاں نا پختہ ہیں ۔ جس کی وجہ سے نکاسی کا پانی گلیوں میں کھڑا ہوجاتا ہے بارش میں صورتحال اس سے بدتر ہوتی ہے ۔آمد روفت کے لئے اہل علاقہ کو سخت تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔ علاقے میں فوت ہونے والے لوگوں کے جنازے اور خوشی کے موقع پر جانے والی بارات بھی ان گلیوں کی وجہ سے روکنے لگے ۔علاقہ کی معروف سماجی شخصیت سردار گوہر خان بابڑ نے میڈیا کو بتایا کہ منتخب نمائندوں نے ہمیشہ اس علاقے سے ووٹ لئے لیکن علاقے کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔چودھوان شہر کی گلیاں آج تک پختہ نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے بے دار ہوچکی ہے۔اور وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہے ۔حکمران ہوش کے ناخن لیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ متعصم باللہ شاہ فوری طور پر چودھوان شہر کی گلیوں کو پختہ کروائیں اور نکاسی کا نظام لائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان : مرکزی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری ملک اشفاق چغتائی نے کہا ہے کہ چاروں بازاروں سمیت ڈیرہ شہر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ شہر میں سٹریٹ لائٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور کچھ عرصہ قبل ڈیرہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈیرہ شہر میں لگنے والی تمام سولر لائٹ چار نمبر کوالٹی کی لگائی گئی ہیں۔
تمام شاہراروں میں لگنے والی سولر لائٹ کی روشنی تک نہیں ہے اور اکثر بند ہوچکی ہیں حکام بالا نے سولر لائٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلے کئے ہیں گورنمنٹ کے کروڑوں روپے لگانے کے باوجود بھی سولر لائٹ عوام کے کسی بھی کام کی نہیں ہے۔
ڈیرہ شہر میں خوبصورتی کے فنڈز کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ڈیرہ شہر میں اندھیرے کی وجہ سے خوف محسوس ہوتا ہے ۔ تاجران اور شہری سخت اندھیرے کی وجہ سے پریشان نہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ، اے ڈی انٹی کرپشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ شہر میں کروڑں روپے کی لاگت سے لگنے والی تمام سولر لائٹ ناقص لگائی گئی ہیں۔
انکوائری کرائی جائے اور ڈیرہ شہر کی عوام کو سولر لائٹ میں ہونے والی کرپشن سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوام تک اصل حقائق پہنچ سکے اور جلد ہی ایک درخواست ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ارسال کی جائے گی۔