ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں بھائی نے جائیداد کی خاطر سگے بھائی کے کمرے کو آگ لگا دی۔ ماں اور تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ باپ سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔
نواحی بستی مموری میں دو بھائیوں کے درمیان اراضی کا تنازع چل رہا تھا اور کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔ مقدمہ بازی پر مختیار نے اپنے بھائی قاسم کے کمرے کو رات گئے آگ لگا دی جس نے چند منٹوں میں ہی گھر کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کمرے میں موجود ماں سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے۔