ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال کے میڈیکل کالج کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن ہو گئی یاد رہے کہ غازی میدیکل کالج اور ساہیوال میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل اور زیر تعلیم ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز نے مسلسل ایک ماہ سے احتجاج اور دھرنا دیئے ہوئے تھے۔
جن کا مطالبہ تھا کہ کالج کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کی جائے تاکہ وہ ہاؤس جاب کی انہیں قانونی طور پر اجازت ہو اور ان کی ڈگری کو بھی قانونی حیثیت حاصل ہو سکے۔
پی ایم ڈی سی کی ٹیم نے گزشتہ ہفتہ غازی میڈیکل کالج اور ساہیوال کالج کا وزٹ کیا تھا جس کی رپورٹ کی روشنی میں آج (12 مارچ) کو دونوں میڈیکل کالجز کی پی ایم ڈی سی کے ساتھ الحاق یعنی رجسٹریشن کو منظور کر لیا گیا۔
اس کا فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی پی ایم ڈی سی کی 142 ویں میٹنگ میں کیا گیا جو چیئرمین پروفیسر شبیراحمد کی زیر صدارت میں ہوا ،اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز سمیت تمام سول سوسائٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔