ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) گیڈر والا بائی پاس کے قریب مدرسے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہیں ۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے گیڈر والا بائی پاس کے قریب مدرسے کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کی سرگرمیون کا آغاز کردیا،
امدادی ٹیمنوں نے 21 بچوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے سے 5 بچوں کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 16 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ملبے تلے مزید بچوں کی موجودگی کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی چھت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم امدادی کارروائیون مکمل ہونے کے بعد وجاہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی جائے گی۔