ڈیرہ غازی خان: انصاف نہ ملنے پر اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کو آگ لگا لی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود آگ لگا لی۔

شاکر ٹاؤن کی لڑکی کے ساتھ چار افراد دو ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانے بند کر دیا۔

بھائی نے بہن اور والدہ کو بیلف کے ذریعے رہا کرایا۔ پولیس رویہ سے دلبرداشتہ لڑکی نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس سے اس کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔