ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب القاعدہ کے اہم کمانڈر شعیب چیمہ اور اسکے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو ملزمان نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب چیمہ القاعدہ کا اہم کمانڈر ہے جو اپنے 6 ساتھیوں سمیت بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان پہنچا تھا۔