ڈیرہ غاز ی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غاز ی خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کے قبائلی علاقوں کا آج چھٹے روز بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔
کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں آنے والی طغیانی میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ تاہم کچھ قبائلی علاقوں فاضلہ کچ اور وادی چلالہ میں طغیانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری طرف تحصیل تونسہ شریف کے علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں اورکچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔