این اے 25 ڈیرہ کم ٹانک میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

Elections

Elections

ڈیرہ اسماعیل (جیوڈیسک) خانقومی اسمبلی کی نشست این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان کم ٹانک پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے آبائی علاقے عبدالخلیل میں ووٹ ڈالا۔پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 ٹانک کے پورے ضلع اور ڈیرہ اسماعیل خان کی تین تحصیلوں درابن، کلاچی اور پہاڑ پور پر مشتمل ہے۔

آج کے ضمنی انتخابات کیلئے حلقے میں 380 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ٹانک میں قائم تمام 129پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر فوج، ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار ہے۔ اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ نشست مولانا فضل الرحمان نے گیارہ مئی کے انتخابات میں جیتی تھی جو انہوں نے خالی کردی تھی۔22 اگست کو اس نشست پر ضمنی انتخابات،سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملتوی کردیے گئے تھے۔