ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 28/4/2016

Sugar D Tak Project

Sugar D Tak Project

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ لد ھو مارجنل بند کی تعمیر کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن نے بھی خصوصی رابطے کئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صدر ایوان زراعت حاجی عبدالرشید دھپ کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے کیا ۔ اس موقع پر سابق ناظم یوسی مریالی ملک اکرام ایسر بھی موجود تھے ۔ حاجی عبدالرشید نے بتایا کہ ملانہ ،کٹ شہانی ، جھوک تریلی ، جھوک کھلڑ، جھوک شیخاں والی ، روڈہ جال والا ، جٹہ اور نائیویلہ کے دیہاتوں کو دریائے سند ھ نے اجاڑدیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین نقل مکانی کرگئے ہیں ۔ پاکستان فلڈ کمیشن نے پنجاب کی سائیڈ پر 30کلومیٹر مارجنل بند تعمیر کیا ہے ۔ مزید توسیع کاکام بھی جاری ہے ۔ مارجنل بند کے علاوہ مشرقی طرف سپر متعدد بار تعمیر کیا گیا ۔ جس کے رد عمل سے ڈیرہ کی آبادی اور زرعی اراضی اور گومل یونیورسٹی کو خطرہ لاحق ہے ۔ اری گیشن خیبر پختونخواہ نے لدھو مارجنل بند کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جس پر آڈھائی ارب روپے لاگت آئی گی ۔ جس کی تکمیل سے یہ دیہات بھی خطرہ سے محفوظ ہوجائیں گے ۔ اور دولاکھ سے زائد اراضی بھی دویائے سندھ کے کٹائو سے محفوظ ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پل سے نائیویلہ سے تک بائی پاس روڈ بھی نیا بن جائیگا ۔ جس سے تحصیل پروآ کے لوگ مصتفید ہونگے ۔اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لدھو مارجنل بند کو امسال فیڈرل فلڈ کمیشن کی PSDPمیں شامل کرائیں گے ۔تاکہ ضلع ڈیرہ کی محرومیوں کا ازالہ ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) چیف انجینئر آپریشن پیسکو خیبر پختونخواہ خالد سعید نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون بننے کے بعد اب بجلی چوروں کو سزا کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد ہونگے ۔اسلام میں بجلی چوری حرام ہے ۔یکم مئی 2016کو جاری ہونے والے پیسکو کے شیڈول میں ڈیرہ اسماعیل خان میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ریسٹ ہائوس میں ایوان زراعت ،معززین علاقہ اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایس ای پیسکو بنوں میاں حامد ،ایکسین رولر نوراللہ اور ایکسین سٹی پیر ثمر شاہ و دیگر حکام موجو دتھے ۔اس موقع پر ایوان زراعت کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ ،مسلم لیگ ن کے دین محمد مجاہد سمیت دیگر اکابرین بھی موجود تھے ۔چیف انجینئر آپریشن پیسکو خیبر پختونخواہ خالد سعید نے کہا کہ لوگوں کو بجلی دیں گے ۔حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی ۔ جس سے بجلی کی چوری پر قابو پایا جاسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ۔انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کی الگ فیڈر پر فوری طور پر کام کے آغاز کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ پیسکو میں جہاں بجلی چور صارفین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تو وہاں پر پیسکو میں موجود بجلی چور ی میں ملوث واپڈا کی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پیسکو واپڈا رولر ڈویژن میں میٹر ریڈر ،سپر وائزر ،ایس ڈی او وغیر ہ کے عہدوں کے 13اہلکاروں کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اگر ان پر بجلی چوری ثابت ہوتی ہے تو ان کو محکمہ سے نکل دیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر واپڈا کے حوالے سے لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) شوگر خیبر پختونخوا ہ میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ہے۔ سروے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہر گیارواں شخص اس مہلک بیماری کا شکار ہے ۔ ڈی ٹاک پراجیکٹ نے اس خطرناک اور جان لیوا بیماری پر قابوپانے کیلئے کام شروع کردیاہے ۔ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز صاحبان اورپیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت سازی کرلی ہے ۔اس مقصد کیلئے اعوان آڈہ ،یوسی دھپ شمالی ، تحصیل پہاڑپور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔ جس میں شوگر کے مریضوں کا مفت ٹسٹ اور ادویات وغیر دی گئیں۔علاوہ ازیں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی علاج معالجہ اور مفت ادویات دی گئی ۔ ڈی ٹاک پر اجیکٹ کے ذمہ داران نے کہا کہ شوگر نہ صرف ایک خطرناک بیماری ہے بلکہ بروقت علاج معالجہ نہ ہونے پریہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے ۔ شوگر کے مرض میں مبتلا افراد فوری طور پر اپنے تحصیل میںبڑے ہسپتالوں D-Type,RHCہسپتالوں میں جاکر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور مفت علاج ومعالجے کی سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔ تاکہ بروقت نشخیص او علاج معالجے سے اس خطرناک اور جان لیوا بیماری پر قابو پایا جاسکے۔

Sugar D Tak Project

Sugar D Tak Project

Chief Engner

Chief Engner